۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
تبریز

حوزہ / امام جمعہ اہر، تبریز نے کہا: مساجد جتنا بھری ہوتی ہیں اتنا ہی وہ دشمنوں کی ناکامی کا سبب بنتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مساجد میں متعدد دینی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں اور انہیں جہادِ تبیین اور نوجوانوں کو جذب کرنے کے مراکز میں تبدیل کیا جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ تبریز کے شہر اہر کے امام جمعہ حجت الاسلام جواد حاجی زادہ نے جمعرات کے روز مسجد کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب جس میں ائمہ جماعات، مساجد کے بورڈز آف ٹرسٹیز اور اہر شہر کی مساجد کے بسیج سینٹرز کے کارکنان نے شرکت کی، میں خطاب کے دوران کہا: مسجد کے امور بہت اہمیت کے حامل ہیں اور مسجد کے مقام و منزلت کے حوالے سے بہت سی آیات و روایات موجود ہیں۔ جو بھی خدا سے ملاقات کرنا چاہتا ہے تو اس کے لیے مسجد کو بہترین جگہ قرار دیا گیا ہے۔

انہوں نے مساجد میں ثقافتی اور قرآنی پروگراموں کے انعقاد کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا: امام جماعت؛ مسجد کا مدیر اور ثقافتی کمانڈر ہوتا ہے اور ہم سب کو چاہیے کہ ہم مساجد جیسے بابرکت مکان کی برکات سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کریں اور انہیں اپنے مذہب و دینی ثقافت کو مضبوط بنانے کے لیے استعمال کریں۔

حجۃ الاسلام حاجی زادہ نے کہا: مساجد تبلیغِ دین اور شبہاتِ دینی کا جواب دینے کی جگہ ہیں اور مساجد میں باجماعت نمازوں سمیت دینی و مذہبی پروگرامز کو بھی تسلسل سے منعقد ہونا چاہیے۔

شہر اہر کے امام جمعہ نے کہا: مساجد جتنا بھری ہوتی ہیں اتنا ہی وہ دشمنوں کی ناکامی کا سبب بنتی ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ مساجد میں متعدد دینی و ثقافتی پروگرام منعقد کیے جائیں اور انہیں جہادِ تبیین اور نوجوانوں کو جذب کرنے کے مراکز میں تبدیل کیا جائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .